پٹنہ(بہار): ایودھیا میں رام مندر تعمیر کیلئے پٹنہ کی مہاویر مندر انتظامیہ نے دس کروڑ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ مہاویر مندر کے جنرل سکریٹری کشور کنال نے خبررساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ رقم قسطوں میں جاری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا مزید کہا کہ میں دو کروڑ روپے کا چیک لے کر ایودھیا جارہا ہوں۔ قسطوں میں ادا کرتے ہوئے دس کروڑ روپے رام مندر کو عطیہ دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ5فروری کو لوک سبھا میں وزیراعظم نریندرمودی نے رام مندر کیلئے ایک ٹرسٹ بنائے جانے کا اعلان کیا ہے۔ مندر کی تعمیر کا آغاز جاریہ سال کے رام نومی 2 اپریل سے کیا جانے کی قیاس کیا جارہا ہے۔