پٹنہ ۔ 25ہزار کروڑ کی وقف جائیدادوں پر لینڈ مافیا سے قبضہ حاصل کرنے کی بہار کے شیعہ وقف بورٹ کو عدالت کی ہدایت

,

   

پٹنہ۔ بہار کے ریاستی وقف بورڈ کو ایک طاقتور موقف فراہم کرتے ہوئے ایک سیول کورٹ نے بورڈ کو ہدایت دی ہے کہ وہ پچیس ہزار کروڑ مالیت کی وقف جائیدادوں پر لینڈ مافیا سے قبضہ حاصل کرلیں۔ مذکورہ عدالت نے ہدایت دی ہے کہ وہ جائیداد کو اس کے حقیقی مالک ریاستی شیعہ وقف بورڈ کو حوالے کریں۔

پچھلے تین دہوں سے عدالت میں زیر التوا مالکان حق کے اس مقدمہ کا فیصلہ معزز عدالت نے وقف بورڈ کے حق میں کیاہے۔

پٹنہ کے نہایت ترقی یافتہ اور مصرو ف ترین علاقے فریزر روڈ پر مذکورہ جائیدادیں واقع ہیں۔

عدالت کی اس ہدایت میںآنے والے مشہور عمارتوں میں پٹنہ سنٹرل مال‘ پٹنہ ون مال‘ ویشال میگا مارڈ‘ ٹائمز آف انڈیا بلڈنگ کوشلیا اسٹیٹ اور رضوان کیسٹل وغیر ہ شامل ہیں۔

مسلم میریر سے بات کرتے ہوئے شیعہ وقف بورڈ بہار کے چیرمن ارشد علی نے کہاکہ ’’ ایک مرتبہ وقف کی گئی جائیداد ہمیشہ کے لئے وقف ہوتی ہے اس کو جائیداد کا کوئی مالک نہیں بن سکتا‘ یہ قانون نہ تو کبھی بدلا جاسکتا ہے اور نہ ہی نظر اس قانو ن کو نظر اندام کیاجاسکتا ہے‘ مگر کچھ لوگ اس کو سمجھتے ہیں اور غیرقانونی طریقے سے وقف جائیدادوں پر قبضہ جمانے کی کوشش کرتے ہیں۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ کچھ بڑے سیاسی قائدین اور اثر دار لوگ بھی وقف جائیدادوں پر قبضوں میں ملوث ہیں۔ مگر ہم کسی کو بھی وقف جائیدادوں پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں د یں گے چاہئے وہ کوئی بھی ہو‘۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ’’ وقف جائیدادوں کے یہاں پر350کیس ہیں جس کے لئے عدالت میں ہم قانونی لڑائی لڑ رہے ہیں۔ ہمیں 41مقدمات میں اب تک جیت حاصل ہوئی ہے‘۔

این اے پی ایم کے اسٹیٹ کنونیر او ر شیعہ وقف بورڈ کے وکیل محمد کاشف یونس نے مسلم میریر سے کہاکہ ’ پچھلے 33سال سے معاملے پر سنوائی ملتوی ہورہی تھی مگر اب جاکر اس کا حل نکالا گیاہے۔

جلد سے جلد بورڈ ان جائیدادوں کواپنے تحویل میں لینے کے لئے موثر کاروائی کرے گا‘‘۔کل ہند تنظیم انصاف کے صدر عرفان فاطمی نے کہاکہ جلد سے جلد وقف بورڈ ان جائیدادوں کو اپنی قبضے میں لینے کاکام کرے ۔ تھوڑی بھی تاخیر کے خلاف بڑے پیمانے کی تحریک شرو ع کی جائے گی‘۔

مزے کی با ت یہ ہے کہ باہو بلی ایم ایل اے اننت سنگھ کا قبضہ پٹنہ سنٹرل مال پر ہے جنھوں نے جے ڈی ( یو) کے لالن سنگھ کے خلاف منگیرحلقے سے پارلیمنٹ الیکشن لڑنے کا اعلان کیاہے۔

ایک اور عمارت جس کے متعلق عدالت نے فیصلہ سنایا ہے وہ پٹنہ ون مال ہے جو آر جے ڈی کے رکن اسمبلی ابو دوجانہ کے قبضے میں ہیں