پٹن چیرو میں غیر قانونی لے آوٹ میں زیر تعمیر مکانات منہدم

   

حیدرآباد۔ پٹن چیرو کے ردرارم گاوں میں ایک غیر قانونی لے آوٹ میں تعمیر کئے جارہے مکانات کو منہدم کردیا گیا ۔ ضلع کلکٹر سنگاریڈی ایم ہنمنت راو نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی لے آوٹس میں پلاٹس یا مکانات خریدنے سے گریز کریں۔ انہوں نے بتایا کہ اس غیر قانونی تعمیر کا موقع دینے پر دو عہدیداروں کو معطل بھی کردیا گیا ہے ۔ ردرارم پنچایت سکریٹری ویریشم کو ان تعمیرات کی اعلی حکام کو اطلاع نہ دینے پر معطل کیا گیا ہے جبکہ گاوں کے سرپنچ کو بھی نوٹس جاری کی گئی ہے ۔ کندی پنچایت کے سابق پنچایت سکریٹری کو بھی معطل کردیا گیا ہے ۔ ان عہدیداروں پر ان تعمیرات کی بالواسطہ حوصلہ افزائی کرنے اور موقع فراہم کرنے کا الزام ہے ۔