پٹھان دنیا بھر میں 600 کروڑ روپے کے کلب میں

   

ممبئی۔ شاہ رخ خان، جان ابراہم اور دیپیکا پڈوکون کی فلم پٹھان ہندوستان اور بیرون ملک باکس آفس پر ریکارڈ توڑ دوڑ پر چل رہی ہے کیونکہ اس نے صرف چھ دنوں میں دنیا بھر میں591 کروڑ روپے کی کمائی کی۔سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 25 جنوری کو ریلیز ہوئی۔پٹھان نے اپنے چھٹے دن ہندوستان میں 26.50 کروڑ روپے کا نیٹ رجسٹر کیا (ہندی – 25.50 روپے، تمام ڈب شدہ ورژن ۔ 1.00 کروڑ روپے)، ہندوستان کی مجموعی تعداد 32 کروڑ ہوئی ہے ۔ چھٹے دن بیرون ملک مجموعی آمدنی 16 کروڑ روپے ہے۔ صرف چھ دنوں میں، پٹھان نے صرف بیرون ملک علاقوں میں 27.56 ملین ڈالرس (224.6 کروڑ روپے) ریکارڈ کیا ہے، جب کہ ہندوستان میں نیٹ کلیکشن 307.25 ہے۔