پٹھان فلم کے بائیکاٹ کی مہم پر مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر سخت، کہا: ماحول خراب کرتے ہیں ایسے واقعات

   

نئی دہلی: مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے جمعہ کو کچھ فلموں کو نشانہ بنانے والے ‘بائیکاٹ کلچر’ کی مذمت کی اور کہا کہ ایسے وقت میں اس طرح کے واقعات ماحول کو خراب کرتے ہیں جب ہندوستان ایک ‘سافٹ پاور’ کے طور پر اپنا اثر بڑھانے کیلئے پرجوش ہے۔ ٹھاکر نے کہا کہ اگر کسی کو کسی فلم کو لے کر کوئی پریشانی ہے تو اسے متعلقہ سرکاری محکمے سے بات کرنی چاہئے جو فلم سازوں کے ساتھ مسئلہ اٹھا سکتا ہے ۔مختلف گروپوں کی طرف سے فلموں کے بائیکاٹ کے بارے میں پوچھے جانے پر مرکزی وزیر ٹھاکر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ایک ایسے وقت میں جب ہندوستان ایک ‘سافٹ پاور’ کے طور پر اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کا خواہاں ہے، ایسے وقت میں جب ہندوستانی فلمیں دنیا کے کونے کونے میں دھوم مچا رہی ہیں۔ اس طرح کی باتیں ماحول کو خراب کرتی ہیں ۔