’پٹھان‘ کیخلاف حیدرآباد میں احتجاج

   

حیدرآباد۔ 26 جنوری ( یواین آئی) شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان ‘کے خلاف شہرحیدرآباد میں سلطان بازارپولیس اسٹیشن کے حدود میں دائیں بازو کے گروپ نے احتجاج کیا اوردوتھیٹرس پہنچ کرفلم کی نمائش کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پوسٹرس کو پھاڑڈالا۔انہوں نے فلم کی نمائش جاری رکھنے کے خلاف انتباہ دیااور نعرہ بازی بھی کی۔بجرنگ دل کے اس احتجاج کے نتیجہ میں کچھ دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی۔پولیس وہاں پہنچیاور احتجاجیوں کو حراست میں لے لیا۔