پٹھان کی سونامی ، اڈوانس بکنگ میں ہی نئے ریکارڈز

   

حیدرآباد ۔ بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کی تقریباً 4 سال بعد سلور اسکرین پر آمد ہورہی ہے ۔ فلم پٹھان کی اڈوانس بکنگ گزشتہ روز شروع ہے جس نے ریکارڈ کی ایک نئی سونامی شروع کردی ہے ۔ ہندوستان میں پہلے دن ہی باکس آفس پر 15 کروڑ کا ہندسہ دکھائی دیا جبکہ جرمنی میں پٹھان نے پہلے ہی کے جی ایف 2 کا ریکارڈ توڑدیا ہے ۔24 گھٹنے میں اڈوانس بکنگ کے جو اعداد وشمار آئے ہیں ان نے فلم بنانے والوں اور شاہ رخ خان کے مداحوں جشن منانے کا موقع فراہم کردیاہے ۔پٹھان نے اڈوانس بکنگ کی رفتار کو جاری رکھا اور 24 گھنٹوں میں تقریباً 1.17 لاکھ ٹکٹ فروخت کرکے ایک ریکارڈ بنایاجو بیرون ملک ایک نئے ریکارڈ کی شروعات مانی جارہی ہے ۔