پٹیل نے’وائبرنٹ احمد آباد فلاور شو‘کا افتتاح کیا

   

احمد آباد: گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے ہفتہ کو یہاں وائبرنٹ احمد آباد فلاور شو 2024 کا افتتاح کیا۔ پٹیل سمیت موجود معززین نے افتتاح کے بعد فلاور شو کے مختلف پرکشش حصوں کو دیکھا۔ سب نے یہاں رکھے ہوئے مختلف اسکلپچر کی تعریف کی۔ ‘وائبرنٹ احمد آباد فلاور شو 2024کی جھلکیوں میں وڈ نگر کے تاریخی کیرتی تورن کی ایک پرکشش نقل تیار کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے اسٹیچو آف یونیٹی کی نقل، نئے پارلیمنٹ ہاؤس، موڈھیرا کا سن ٹیمپل، چندریان-3، سات گھوڑے اور اولمپک جیسے مختلف موضوعات پر مبنی بہت سی نقلیں اہم پرکشش مقامات میں شامل ہیں۔