پچھلی حکومتوں نے شمال مشرقی خطے کومکمل طور پر نظر انداز کیا: وزیراعظم نریندر مودی

   

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ مرکز کی سابقہ کانگریس کی قیادت والی ترقی پسند اتحاد( یو پی اے) حکومت نے منی پور سمیت شمال مشرقی خطے کو نظر انداز کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔مودی نے ہاپتا کانگجیبنگ میں 4800 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والی 22 ترقیاتی پروجیکٹوں کا رسمی افتتاح اور سنگھ بنیاد رکھنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ پچھلی حکومت نے منی پور کو اپنے حال پر چھوڑ دیا تھا۔ تب دہلی میں بیٹھے لوگ سوچتے تھے کہ اتنی دور تک کون جائےگا۔ میں وزیراعظم بننے کے بعد دہلی کو آپ کے دروازے تک لے آیا۔