پچھلے 24گھنٹوں میں 45769ٹیکے لگائے گئے ہیں
نئی دہلی۔ وزرات صحت نے منگل کے روز اس بات کی جانکاری دی ہے کہ پچھلے24گھنٹوں میں 2582معاملات اور222بازیافت ہوئے ہیں۔پچھلے 24گھنٹوں (یکم جنوری) کے مقابلے میں کافی اضافہ ہوا ہے جب صرف 173معاملات درج ہوئے تھے۔
پچھلے24گھنٹوں میں کویڈجانچوں کی تعداد 1,51,186تھی جس میں یکم جنوری سے 24گھنٹوں میں 92,955نمونوں کی جانچ کا اضافہ بھی شامل ہے۔پچھلے 24گھنٹوں میں 45769ٹیکے لگائے گئے ہیں اور بازیافتی کی شرح 98.8فیصد پر مشتمل ہے۔
اب تک کا یومیہ مثبت شرح 0.09پر مشتمل ہے اور ہفتہ واری مثبت شرح0.13فیصد پرٹکی ہوئی ہے۔وزرات صحت اورخاندانی امور کے بموجب بازیافتی کویڈ 4,41,45,667پر مشتمل ہے جبکہ91.12کروڑ نمونوں کی اب تک جانچ کی جاچکی ہے۔کویڈ19ٹیکہ برائے12-14سال عمر کے لئے 16مارچ2022سے شروع ہوا ہے۔
اب تک کویڈ 19ٹیکہ کی پہلی خوراک4.12کروڑ(4,12,35,971)لگائے گئے ہیں۔
اسی طرح18-59سال کی عمرکے لئے10اپریل2022سے شروع کیاگیاتھا۔قابل غور یہ ہے کہ ڈبیلو ایچ او کے سائنس داں سومیا سوامی ناتھن نے جمعہ کے روز کہاکہ تھا وباء کے 300سے زائد ذیلی قسمیں اور ایکس بی بی ہیں جومدافعتی قوت کے حامل ہیں۔
اومیکران کی ذیلی قسم بی جے 1.اور بی اے 2.75کے درمیان میں ایکس بی بی تیزی کے ساتھ پھیلنے والی قسم ہے جس کوحال ہی میں سنگا پور میں تیزی کے ساتھ پھیلتے ہوئے دیکھا گیاہے۔
پچھلے ہفتہ مرکزی وزیر صحت مانسک منڈیا کی سینئر محکمہ صحت کے عہدیداروں کے ساتھ ایک اعلی سطحی اجلاس ہوا ہے جو اومیکران کے نئے ذیلی اقسام کے منظرعام پر آنے کے متعلق تھاجو پورے ملک میں کویڈمناسب اقدامات بشمول ماسک کوجاری رکھنے پر اختتام پذیر ہوا ہے۔