کویڈ سے ملک میں اب تک ہونے والے جملہ معاملات 2,43,72,907کے ساتھ36,73,802سرگرم معاملات اور 2,66,207اموات اب تک درج کئے گئے ہیں
نئی دہلی۔ایک کمی کے ساتھ ہفتہ کے روز ہندوستان میں کویڈ19کے نئے معاملات3,26,098درج کئے گئے ہیں جبکہ پچھلے 24گھٹوں میں اموات 3,890ہوگئے ہیں‘ مرکزی وزرات صحت اور فیملی ویلفیر نے یہ بات بتائی ہے۔
پچھلے23دنوں میں ہندوستان میں کویڈ19کے تین لاکھ سے زائد اموات اور 17دنوں میں 3000سے زائد اموات درج کئے گئے ہیں۔
چہارشنبہ کے روز ہندوستان میں 4205تازہ کویڈ19کے اموات درج کئے گئے ہیں جو اب تک کے سب سے زیادہے وہیں 7مئی کے روز سب سے زیادہ نئے معاملات4,14,188ملک میں درج کئے گئے ہیں۔
وزرات صحت کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں میں اسپتالوں سے ڈسچارج ہونے والے لوگوں کی تعداد3,53,299رہی ہے جبکہ اس وباء سے آج کی تاریخ تک صحت یاب ہونے والوں کی جملہ تعداد2,04.32,898ہے۔
مذکورہ وزرات نے کہاکہ اب تک ملک میں 18,04,51,579لوگوں کو ٹیکہ دیاگیاہے‘ جس میں پچھلے 24گھنٹوں میں 11,03,625لوگ بھی شامل ہیں جنھیں ٹیکہ دیاگیاہے۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ(ائی سی ایم آر) کے بموجب مئی 14تک کویڈ 19کے لئے 31,30,17,193نمونوں کی جانچ کی گئی ہے جس میں سے جمعہ کے روز16,93,093حاصل کردہ نمونے بھی شامل ہیں۔