پڈوکون کی سالگرہ ، شاہ رخ کی پٹھان کے پوسٹرکے ساتھ مبارک باد

   

ممبئی ۔ بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون آج اپنی 37 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ اس موقع پر اداکارہ کوکئی بالی ووڈ ستارے سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ شاہ رخ خان نے اس خاص موقع پر ایک پوسٹ شائع کی ہے کی ہے۔ جسے دیکھنے کے بعد اداکارہ کے مداح بے حد خوش ہوگئے ہیں۔ جانکاری کے لیے بتاتے چلیں کہ دیپیکا پڈوکون فلم پٹھان میں شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آنے والی ہیں۔ شاہ رخ خان کی نئی پوسٹ فلم پٹھان اور دیپیکا پڈوکون دونوں سے متعلق ہے۔ شاہ رخ خان کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے ۔ اداکارہ کی سالگرہ کے موقع پر پٹھان بنانے والوں نے دیپیکا پڈوکون کے مداحوں کو خصوصی تحفہ دیا ہے۔ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان سے دیپیکا پڈوکون کا نیا روپ سامنے آگیا ہے۔ بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے اس اندازکو شائع کیا ہے۔ شاہ رخ خان نے اس تصویر کے ساتھ اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی ہے۔ دیپیکا پڈوکون نئے روپ میں بالکل مختلف نظر آرہی ہیں۔ فلم کے اس پوسٹر میں دیپیکا پڈوکون بندوق اٹھائے نظر آرہی ہیں۔شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم پٹھان 25 جنوری کو بڑے پردے پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اس فلم میں دپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان کے ساتھ جان ابراہم بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔