پڑوسیوں کو ہراساں کرنے والے شخص کو عدالت سے سزا

   

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : پڑوسیوں سے بدسلوکی معمولی بات پر جھگڑا اور گالی گلوج کرنا اب شہر میں مہنگا ثابت ہوگا ۔ چونکہ حیدرآباد سٹی پولیس کی جانب سے معمولی واقعات اور شہری پڑوسیوں کو پریشان کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ اب ایسے واقعات کو معمولی سمجھنا اور جھگڑے کے بعد معاملہ فہمی کے ذریعہ مسئلہ کی یکسوئی کرنا اور پولیس اسٹیشن میں یکسوئی جیسے اقدامات نہیں رہے اس طرح کے ایک واقعہ میں عدالت نے ایک شخص کو 21 دن کی سزا سنائی ہے ۔ جو شہریوں کو ہراساں کررہا تھا اور گالی گلوج کررہا تھا ۔ نامپلی کی ایک عدالت نے چادر گھاٹ پولیس اسٹیشن کے ایک مقدمہ میں سزا سنائی ہے ۔ انسپکٹر پرکاش ریڈی کے مطابق کمل نگر چادر گھاٹ علاقہ سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ جعفر خان کو گالی گلوج اور بدسلوکی کرنے کے معاملہ میں 21 دن کی سزا سنائی ہے ۔ چادر گھاٹ پولیس نے اس کے خلاف شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا اور عدالت نے جعفر خاں کو سزا سنائی ہے ۔۔ ع