پڑوسی ممالک کو کوئی خطرہ نہیں۔ طالبان سربراہ ہیبت اللہ

,

   

نئی دہلی۔طالبان کے سربراہ مولوی ہیبت اللہ اکھنڈ زادا نے عید کے موقع پر اپنے پیغام میں تمام علاقائی ممالک کو اسبات کا یقین دلایا کہ مذکورہ طالبان کے جنگجو کسی کو بھی افغان کی زمین اپنے پڑوسیوں اودیگر ممالک کے لئے خطرہ بنانے دیں گے‘ خامہ پریس کی یہ رپورٹ ہے۔

ہیبت اللہ نے اپنے پیغام میں کہاکہ غیر ملکی سفیر‘ سفارت خانہ‘ قونصلیٹ دفاتر‘ فلاحی تنظیمیں اور سرمایہ کار کافی اہمیت کے حامل ہیں اور طالبان ان کی حفاظت او رسکیورٹی کو یقینی بنانے کے اقدامات کرے گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ دیگر ممالک کو طالبان کی حالیہ عرصہ میں بڑھنے والی طاقت پر غیرضروری کے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور وہ معمول کے مطابق اپنی کاروائیاں انجام دے سکتے ہیں۔

مذکورہ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ مذکورہ طالبان کی قیادت نے ایسے وقت میں یقین دلایا جب متعدد قونصلیٹ قاندھار اور مزار شریف شہروں سے اپنے سفیروں کو خالی کرارہے ہیں۔مقامی ذمہ داران کو یہ پیغام دیاگیاہے کہ طالبان کی دشمنی کے معاملے میں اس نظام سے وہ متاثر نہ ہوں۔


اس سلسلہ میں یہ پیغام دیاگیاہے کہ تمام داخلی ذمہ داران کے حقوق اور جائز مطالبات کی یکسوئی کی جائے گی جو تسلیم کریں گے اور طالبان ملک کی تعمیر نو میں افغان کی انٹلیجنس کی قابلیت کے استعمال کے خواہاں ہے۔

ہیبت اللہ نے دوحا میں طالبان کی مذاکرتی ٹیم کو اہم سمجھا اور افغان حکومت پر بات چیت کو امن کی طرف بڑھانے میں تاخیر کا مورد الزام بھی ٹہرایاہے۔

رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ایک ایسے وقت میں طالبان کی قیادت کا یہ پیغام منظرعام پر آیاہے جب افغان حکومت اورطالبان کے وفد اہم نکات بشمول جنگ بندی اور سیاسی نظام پر دوحا میں تبادلہ خیال میں مصروف ہے۔