پکوان کے دوران سیل فون پر بات کرنے کے دوران جھلس جانے والی خاتون کی موت

   

حیدرآباد۔/26 اپریل، ( سیاست نیوز)پکوان کے دورن سیل فون پر مصروفیت ایک خاتون کی ہلاکت کا سبب بن گئی۔ پکوان میں مصروف خاتون سیل فون ریسیو کرنے کے دوران جھلس کر فوت ہوگئی۔ سرور نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 36 سالہ ایم رمنی جھلس کر فوت ہوگئی۔ رمنی چمپا پیٹ علاقہ کے ساکن راج ریڈی کی بیوی تھی۔ 20 اپریل کو رمنی بارورچی خانہ میں پکوان کررہی تھی کہ اس دوران خاتون کے سیل فون پر گھنٹی بجی اور خاتون نے ریسیو کرنے کی دھن میں پکوان سے غافل ہوگئی اور اس دوران وہ آگ کی لپیٹ میں آکر جھلس گئی۔ خاتون کو جھلسی ہوئی حالت میں دیکھ کر اس کا شوہر اور بیٹی نے آگ بجھائی اور فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا تاہم اس وقت تک خاتون شدید جھلس گئی تھی جو علاج کے دوران کل فوت ہوگئی۔ پولیس سرور نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع
قرض کے بوجھ سے تنگ شخص کی خودکشی
حیدرآباد۔/26اپریل، ( سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ چندا نگر میں ایک شخص نے قرض کے بوجھ سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق 29 سالہ لوکیش جو گوپی نگر علاقہ میں رہتا تھا اس نے کل رات پھانسی لے کر انتہائی اقدام کرلیا۔ لوکیش خانگی ملازم تھا جو اپنے آبائی مقام پر مکان تعمیر کروایا تھا اور مکان کی تعمیر کیلئے اس نے قرض حاصل کیا تھا۔ قرض کی ادائیگی میں دشواریوں سے دلبرداشتہ ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع