پکوان گیس مزید مہنگی فی سلنڈر 50 روپئے اضافہ

,

   

نئی دہلی : پکوان گیس مزید مہنگی ہوجائے گی۔ فی سلنڈر 50 روپئے اضافہ کے ساتھ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملک بھر میں بڑھتی مہنگائی کے درمیان سرکاری تیل کمپنیوں نے پکوان گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ ایل پی جی گیس سلنڈر کی نئی قیمتیں آج 2 ڈسمبر سے نافذ ہوگئی ہیں۔ اس اضافہ کے بعد دارالحکومت دہلی میں پکوان گیس کی قیمت 644 روپئے ہوگئی ہے۔ یہاں پر فی سلنڈر 50 روپئے کا اضافہ کیا گیا۔ اس سے پہلے جولائی میں 11روپئے 50 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا جبکہ مئی میں 162.50 روپئے تک سستا کیا گیا تھا۔