پھلوں کا بادشاہ آم ، صحت کے لیے مفید

   

ملک کے مختلف مقامات پر آم کی پیداوار ، میازاکی آم کی ہندوستان میں مانگ
حیدرآباد ۔ 22 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے ۔ آم نہ صرف غذائیت سے بھر پور ہوتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق آم کو خالی پیٹ کھانے سے صحت کے لیے بہت سے فوائد ہیں ۔ آم کی کئی اقسام ہیں ۔ بعض آموں کی قیمت لاکھوں روپئے میں بھی ہے ۔ ہندوستان میں سب سے زیادہ مہنگے آم ریاست بہار میں ہوتے ہیں ۔ یہ بہت قیمتی آم ہوتے ہیں جن کی قیمت فی کلو تین لاکھ روپئے تک ہوتی ہیں ۔ میازاکی آم جو کافی میٹھا ہوتا ہے ۔ ہندوستان میں سب سے قیمتی آم ہوتا ہے ۔ جو مارکٹ میں تین لاکھ روپئے تک کلو ملتا ہے ۔ پٹنہ ضلع کے مسوری بلاک کے کوریا وان گاؤں میں میازاکی آم کی کاشت کی جاتی ہے ۔ بہار میں اسے ’ سورج کا انڈا ‘ بھی کہا جاتا ہے ۔ یہ ہلکے سرخ رنگ کے ہوتے ہیں ۔ جیسے جیسے اس آم کی مانگ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ وہاں کے کسانوں نے اس کی پیداوار کے لیے مختلف طریقے اور تجربات شروع کردئیے ہیں ۔ میازا کی آم میں فائبر نہیں ہوتا جس کی قیمت تین لاکھ روپئے فی کیلو ہوتی ہے ۔ دنیا کے چند مہنگے آموں میں سے ایک ہے ۔ اس نایاب قسم کے آم کو اگانے کے لیے استعمال ہونے والے پودے بنگلور سے لائے جاتے ہیں ۔ ایک پودے کی قیمت پانچ سو روپئے ہوتی ہے ۔۔ ش