پہاڑوں پر برفباری سے دہلی میں سردی بڑھی

   

نئی دہلی، 22 جنوری ( یواین آئی) ہماچل پردیش ، کشمیر اور اتراکھنڈ میں تازہ برفباری نے بدھ کی صبح دہلی کے لوگوں کو ایک مرتبہ پھر شدید سردی کا احساس کرایا اورگھنے کہرے کی چادر نے فضائی خدمات سے لے کر ریل خدمات کو بھی متاثر کیا ہے ۔ دہلی میں آج صبح سے کم از کم درجہ حرارت سات ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ کہرے کی وجہ سے وزیبلٹی 25 میٹر تک رہ جانے سے سڑک پر گاڑیاں لائٹ جلا کر آہستہ آہستہ چلتی نظر آئیں ۔ اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر وزیبلٹی کم رہنے سے پانچ پروازوں کا روٹ تبدیل کرنا پڑا ۔ کہرے کی وجہ سے دہلی آنے والی 22 ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں اور تاخیر سے چل رہی ہیں ۔ واضح رہے کہ اس مرتبہ دسمبر وسط سے ہی دہلی کے لوگوں کو شدید سردی برداشت پڑ رہی ہے ۔