سرینگر: پہلگام میں منگل کو پیش آئے دہشت گردانہ حملے کے بعد جموں و کشمیر حکومت نے سیاحوں کی فوری امداد اور رہنمائی کے لیے 24 گھنٹے فعال رہنے والی ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کر دی ہے ۔سرکاری ترجمان کے مطابق، ضلع اننت ناگ کی انتظامیہ نے ایک خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم کیا ہے جو کوئی بھی معلومات یا رہنمائی کے لیے سیاحوں کی مدد کرے گا۔اننت ناگ کنٹرول روم کے ہیلپ لائن نمبرز درج ذیل ہیں: 01932-222337، 77808-85759، 96979-82527، 60063-65245اس کے علاوہ، سرینگر میں بھی ایک ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں سے سیاحوں کو پہلگام واقعے سے متعلق معلومات اور تعاون فراہم کیا جا رہا ہے ۔سرینگر ایمرجنسی کنٹرول روم کے نمبرات: 0194-2457543 ، 0194-2483651، 70060-58623ترجمان نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مذکورہ نمبروں پر فوری طور پر رابطہ کریں تاکہ انہیں بروقت امداد فراہم کی جا سکے ۔ حکومت نے یقین دلایا ہے کہ سیاحوں کی سلامتی اور سہولت اولین ترجیح ہے ۔