ممبئی: شیو سینا (یو بی ٹی) نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر مہلک حملہ انٹیلی جنس کی ناکامی کا نتیجہ تھا اور یہ کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقہ کو درپیش مسائل پاکستان کو دھمکی دینے سے حل نہیں ہوں گے۔جموں و کشمیر کا دہشت گردانہ حملہ انٹیلی جنس کی ناکامی ہے۔ آرٹیکل 370 کوختم کرنے کے اقدام سے تشدد ختم نہیں ہوا ہے۔ شیو سینا (یو بی ٹی) نے اپنے ترجمان سامنا میں سخت الفاظ میںآرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔ ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی پارٹی نے سامنا کے اداریہ میں حکومت سے کئی سخت سوالات کئے ہیں۔سامنا میں کہا گیا کہ آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے سے، جس نے سابقہ ریاست کو خصوصی درجہ دیا تھا۔ شیوسینا نے کہا کہ وادی کشمیر میں تشدد ختم نہیں ہوا ہے۔اداریہ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 5 اگست 2019 سے لے کر اب تک جموں و کشمیر میں 197 سیکورٹی اہلکار، 135 عام شہری اور 700 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔