کراچی۔ جنوبی افریقہ کے کپتان کوائنٹن ڈی کک نے پہلی اننگز میں کم رنز کو کراچی ٹسٹ میں ناکامی کی وجہ قرار دیدیا۔ ورچوئل پریس کانفرنس میں کوائنٹن ڈی کک نے کہاکہ پاکستان نے بہتر کھیل پیش کرکے کامیابی حاصل کی ہم راولپنڈی میں سیریز برابرکرنے کی کوشش کریں گے۔ ڈی کک نے کہا کہ پہلی اننگز میں اسکور کم ہونیکی وجہ سے میچ ہاتھ سے نکلا جب کہ میزبان بولرز نے مسلسل بہترین بولنگ کرکے ہمیں دباو میں رکھا۔ مہمان کپتان نے کہا کہ بیرون ملک کھیلنے والی ٹیم کو مختلف حالات میں زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اسی طرح کے مسائل کا سامنا ہماری بیٹنگ لائن کو رہ۔ انھوں نے کہا کہ مارکرم اور ڈوسین کی دوسری اننگز میں مزاحمت سے ثابت ہوا کہ کوشش سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جاسکتا تھا لیکن دیگر بیٹسمین ذمہ دارانہ کھیل پیش نہ کرسکے۔یادر ہے کہ پہلے ٹسٹ میں جنوبی افریقہ کو پاکستان کے خلاف 7 وکٹوں کی شکست برداشت کرنی پڑی ۔