ممبئی: امریکی سنٹرل بینک فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں غیر معمولی نصف فیصد کٹوتی کے باعث ایشیائی بازاروں میں تیزی سے پرجوش سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر چوطرفہ خریداری کی بدولت سینسیکس آج پہلی بار 84 ہزار کا ہندسہ عبور کر گیا اورنفٹی نے بھی نیا ریکارڈ بنایا۔بی ایس ای کا 30 شیئرز پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 1359.51 پوائنٹس یعنی 1.63 فیصد بڑھ کر 84,544.31 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 375.15 پوائنٹس یعنی 1.48 فیصد کی چھلانگ کے ساتھ 25,790.95 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح بی ایس ای کی درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں بھی زبردست خرید و فروخت ہوئی جس کی وجہ سے مڈ کیپ 1.16 فیصد بڑھ کر 49,163.22 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.37 فیصد بڑھ کر 57,081.61 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔اس دوران بی ایس ای میں کل 4059 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2442 خریدے گئے 1502 فروخت ہوئے جبکہ 115 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 44 کمپنیاں سبز رنگ میں رہیں جبکہ دیگر چھ کمپنیاں سرخ رنگ میں رہیں۔