انقرہ : کبریٰ یلدرم دنیا کے سب سے بڑے مسافر طیارہ ایئربس اے 380 کی کپتان کی نشست پر بیٹھنے والی پہلی ترک خاتون پائلٹ بن گئیں۔یلدرم نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز ترکش ایئرلائنز کی ذیلی کمپنی ترکش ٹیکنک میں انٹرن شپ کے ساتھ کیا ، اور اپنی تربیت کے بعد ، انہوں نے فضائی کمپنی کے ایئربس بیڑے میں دوسرے پائلٹ کی حیثیت سے کام کرنا شروع کیا۔یلدرم نے دبئی میں ایک ایئر لائن کمپنی میں اپنا کیریئر جاری رکھا ، جہاں انہوں نے کئی سالوں تک دنیا کے سب سے بڑے مسافر طیارہ اے 380 کے سیکنڈ پائلٹ کی حیثیت سے خدمات انجامدیں۔یلدرم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ وہ دنیا کے سب سے بڑے مسافر طیارے ڈبل ڈیکر اے 380 کی کپتان کی نشست پر ہیں۔اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے یلدرم نے کہا کہ یہ سفر جو میں نے تقریبا 12 سال پہلے شروع کیا تھاآج مجھے کپتانی کے مقام پر لے گیا ہیمیں اب باضابطہ طور پر ایئربس اے 380 کی کپتان ہوں۔