سرینگر: جنوبی کشمیر کے چار اضلاع میں آج ووٹنگ ہوئی۔ زندگی میں پہلی دفعہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے والوں کو توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ، شوپیاں، اننت ناگ اور کولگام میں آج سخت سیکورٹی کے درمیان پولنگ ہوئی ۔نامہ نگار نے بتایا کہ صبح 7 بجے سے ہی جنوبی کشمیر میں پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو دیکھا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ کئی پولنگ اسٹیشنوں پر الیکشن عملے نے پہلی بار اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے والوں کو اعزازی اسناد سے نوازا۔