پہلے بھی نکلتا رہا ہے ’بکاؤ مکان‘ کا جن۔

,

   

میرٹھ۔ لیساڈا گیٹ تھانے کے پرہاد نگر محلے میں چہارشنبہ کو نصف درجن لوگوں نے ’مکان بکاؤ ہے‘ لکھ کر ہلچل مچادی۔ مکان بکاؤ کا جن میرٹھ میں پہلے بھی کئی مرتبہ باہر آیاہے۔

ماضی میں بھی ’مکان بکاؤ ہے‘ کی تحریر گوکل پور کے لساڈا گیٹ تھانے کے تحت آنے والے مختلف گاؤں میں تحریر سامنے ائی تھی۔حالانکہ اس معاملہ میں چھان بین کے بعد یہ خلاصہ ہوا ہے کہ چند ایک لوگوں کے آپسی تنازعات ’مکان بکاؤ‘ لکھنے کا سبب بنا ہے۔

ایسا تحریر کرنے کے پس پردہ نہ تو کوئی فرقہ وارانہ نوعیت کی بات ہے اور نہ ہی کوئی بڑا تنازع رہا ہے۔ ہر معاملہ میں نظم ونسق اور انتظامیہ کی لاپراہی اس کے سبب نکلی ہے۔ پرہاد نگر میں کئی مکانات پر ’مکان بکاؤ ہے“ لکھ دیاگیاتھا۔

کچھ تشویش ناک بتایں بھی سامنے ائی ہیں۔ حالانکہ جب جانچ کی گئی تو خلاصہ ہوا ہے کہ چھیڑ چھاڑ اور اسٹنڈ بازی اس کی وجہہ رہی ہے۔

لوگ اسلام آباد محلہ والے راستے پر گیٹ لگانا چاہتے ہیں اور پولیس کوئی سنوائی نہیں کررہی ہے۔بی جے پی کے ایک لیڈرنے الزام لگایاتھا کہ میرٹھ سے ہندو نقل مقام کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں جس کی وجہہ مقامی مسلمان ہیں