حیدرآباد /23 اگست ( این ایس ایس ) تلنگانہ ٹو وہیلرس رائڈرس اسوسی ایشن کے کنوینر اور تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جے اے سی کنوینر محمد امان اللہ خان نے یکم ستمبر سے بھاری ٹریفک جرمانوں کے خلاف مرن برت شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے حکومت کے استدلال کو چیالنچ کیا کہ بھاری جرمانوں سے ٹریفک حادثات کم ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو پہلے نشہ بندی لاگو کرنا چاہئے ، اس کے بعد ٹریفک کی مختلف خلاف ورزیوں کے جرمانوں میں اضافہ کا سوچنا چاہئے ۔