پیان کارڈ کو آدھار سے جرمانہ کیساتھ منسلک کرنے صرف 8 دن باقی

,

   

ووٹر شناختی کارڈ کو آدھار کارڈ سے مربوط کرنے کی میعاد میں توسیع، نوٹیفکیشن کی اجرائی

حیدرآباد۔ 22 مارچ (سیاست نیوز) مرکزی حکومت نے ووٹر کارڈ کو آدھار کارڈ سے مربوط کرنے کی آخری تاریخ میں پھر ایک مرتبہ توسیع دی ہے۔ یکم اپریل 2023 سے 31 مارچ 2024 تک توسیع دینے کا مرکزی محکمہ قانون نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ گزشتہ سال محکمہ قانون کی جانب سے 17 جون کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کی میعاد یکم اپریل کو ختم ہو رہی ہے۔ تازہ نوٹیفکیشن کے مطابق رائے دہندوں کو فارم (B)6 جمع کرانا ہوگا۔ اس تناظر میں الیکشن کمیشن نے گزشتہ سال اگسٹ سے رجسٹرڈ ووٹرس سے آدھار
نمبر جمع کرنا شروع کیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ 12 ڈسمبر تک 54.32 کروڑ آدھار نمبر جمع ہوچکے ہیں لیکن ابھی تک ان کو جوڑنے کا عمل شروع نہیں ہوا۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہیکہ پیان کارڈ کو آدھار کارڈ سے مربوط کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع دیں۔ کانگریس پارٹی نے اس سلسلہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کو مکتوب روانہ کیا ہے۔ ساتھ ہی 1000 روپے کی جرمانہ فیس کو بھی ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ آدھار کارڈ اور پیان کارڈ کو ایک دوسرے سے مربوط کرنے کی میعاد 31 مارچ کو ختم ہوجائے گی۔ اگر آدھار کو پیان کارڈ سے دی گئی مہلت میں مربوط نہیں کیا گیا تو پیان کارڈ ناکارہ ہو جائے گا۔ قبل از 31 مارچ 2022 تک دونوں کارڈس کو ایک دوسرے سے مربوط کرنے کی مفت سہولت فراہم کی گئی تھی۔ یکم اپریل 2022 تک 500 روپے جرمانہ میں توسیع کے بعد حکومت نے اسے یکم جولائی 2022 سے بڑھاکر جرمانہ کی فیس 1000 روپے کردیا تھا جس کی مہلت بھی چند دن میں ختم ہو جائے گی۔ ن