اجمیر: کیرالا سے پیدل حج پر روانہ ہونے والے عازم حج محمد شہاب آج راجستھان کے اجمیر ہوتے ہوئے روپن گڑھ پہنچے ۔اپنے مضبوط اراد کے ساتھ پیدل سفر حج کے جذبے سے وہ 2023 کے حج کے لیے چل پڑے ہیں، جس کے لیے انہیں ہندوستان سمیت چار ممالک کا احاطہ کرتے ہوئے 8600 کلومیٹر کا سفر طے کرنا پڑے گا۔اب تک انہوں نے تقریبا 2000 کلومیٹر کا سفر طے کرلیا ہے ۔ پورے راستے میں سینکڑوں لوگوں کا ہجوم ان کی ایک جھلک دیکھنے امڈ رہا ہے ۔ روپن گڑھ میں بھی ان کے لیے پولس کے ذریعہ سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ شہاب اجمیر میں درگاہ پر جانے کے بعد کشن گڑھ۔ہنومان گڑھ میگا ہائی وے کے ذریعے پنجاب کی طرف رواں دواں ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ واگھہ بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہوں گے اور پھر ایران کے راستے عرب خطے میں داخل ہو کر حج کی سعادت حاصل کریں گے ۔ شہاب نے 15 اگست یوم اس دوران بھی زائرین کا ہجوم درگاہ میں ان کی ایک جھلک دیکھنے جمع تھا۔