پیرزادی گوڑہ میں قمار بازی، بی آر ایس کے 15 قائدین گرفتار

   

حیدرآباد۔/29 جنوری، ( سیاست نیوز) رچہ کنڈہ کے علاقہ پیر زادی گوڑہ میں اسپیشل آپریشن ٹیم ( ایس او ٹی ) پولیس نے 15 بی آر ایس قائدین کو قمار بازی میں ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پیرزادی گوڑہ میونسپل کوآپشن ممبر جگدیشور ریڈی کے دفتر پر ایس او ٹی نے آج رات دھاوا کیا اس دوران وہاں کے ڈپٹی میئر کے شیو کمار گوڑ، 6 کارپوریٹرس اور 6 بلڈرس کو حراست میں لے لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بلدیہ کے دفتر میں بڑے پیمانے پر قمار بازی چلائے جانے کی اطلاع پر ایس او ٹی پولیس نے اچانک دھاوا کیا اس دوران بی آر ایس کے قائدین کو گرفتار کیا گیا۔ ب