پیرس کی بیکری میں گیس اخراج سے دھماکہ ، تین ہلاکتیں

   

پیرس، 12 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) وسطی پیرس میں آج ایک بیکری میں گیس خارج ہونے سے زبردست دھماکہ ہوا جس نے بلڈنگ کو تباہ کردیا، جس کے نتیجہ میں ایک اسپینی سیاح کے ساتھ آتش فرو عملہ کے دو ارکان بھی ہلاک ہوگئے، نیز متعدد دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ قریبی عمارتوں کی کھڑکیاں اور شیشے ٹوٹ گئے ۔ پولیس اور صحافیوں نے کہا کہ دھماکہ کے بعد آگ لگ گئی ۔ یہ رہائشی اور شاپنگ کا علاقہ ہے ۔ٹوئیٹر پر پیش کردہ تصاویر میں بیکری کا ملبہ دکھایا گیا ہے۔

افغانستان میں فضائی حملے میں
آئی ایس کے7 جنگجو ہلاک
کابل۔12 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے ننگرھار صوبے میں غیر ملکی فضائی حملے میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے سات دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔مقامی میڈیا نے حکام کے حوالے سے یہ اطلاع دی ۔پاجووک نیوز نے جمعہ کو کہا کہ ننگرھار صوبے میں غیر ملکی فضائی حملے میں آئی ایس سے سات دہشت گرد مارے گئے اور صوبے میں افغانستان کے حفاظتی دستوں کی چھاپہ ماری میں بھی طالبان کے سات لوگوں کو حراست میں لیا گیا۔