نئی دہلی۔ دہلی پولیس کی معاشی جرائم وینگ(ای او ڈبلیو) نے بالی ووڈ اداکارہ جاکلین فرنانڈیز کو ارب پتی شخص سکیش چندرشیکھر کے ملوث ہونے والے 200کروڑ سے جبری وصولی و دھوکہ دہی معاملے کے ضمن میں پوچھ تاچھ کے لئے پیر کے روزدوبارہ طلب کیاہے۔
اس کیس میں چہارشنبہ کے رو ز ای او ڈبلیو نے اٹھ گھنٹو ں تک جاکلین پر شکنجہ کسا تھا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ ای او ڈبلیو نے اداکارہ کو دوبارہ سمن کیا ہے کیونکہ اس کے سابق کے بیانات میں تضاد پایاگیاہے۔
اس تضاد کی وضاحت کے لئے جمعرات کے روز ای او ڈبلیو دیگر بالی ووڈ کی ہستیوں‘ نورا فاتحی‘ اور چندرشیکھر کی ایک قریبی پنکی ایرانی سے جمعرا ت کے روز پوچھ تاچھ کی تھی۔
ای ڈی کی چارج شیٹ کے مطابق جاکلین چندرشیکھر کے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے متعلق واقف تھیں مگر اس کو نظر انداز کرتے ہوئے مذکورہ فراڈیا کے ساتھ معاشی لین دین میں ملوث ہوئی ہیں۔
چندرشیکھر کو اونچے لوگوں بشمول سابق فورٹیز ہیلتھ کیر پرموٹرشیو ندر موہن سنگھ او ران کی اہلیہ کو مبینہ دھوکہ دینے اور پیسے وصول کرنے کے معاملے میں گرفتار کیاگیاہے۔
چندرشیکھر کے ساتھ ان کے مبینہ تعلقات کے الزامات کے ضمن میں بالی ووڈ کی کئی ستاروں اور ماڈلس سے ای ڈی نے پوچھ تاچھ کی ہے۔
پچھلے سال اپریل میں چندرشیکھر کو 2017کے الیکشن کمیشن رشوت ستانی سے جوڑے ہوئے ایک او رمنی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیاگیاتھا‘ جس میں مبینہ اے ائی اے ڈی ایم کے سابق لیڈر اور دیگر ملوث ہیں۔