’پین کنگ‘ وکرم کوٹھاری کا دیہانت

   

کانپور: اترپردیش میں کانپور کے تاجر و روٹومیک گروپ کے چیئر مین وکرم کوٹھاری کا منگل کو طویل علالت کے بعد دیہانت ہوگیا۔کوٹھاری نے کانپور کے تلک نگر رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔ کوٹھاری 3500 کروڑ روپئے بینک فراڈ کے ملزم تھے اور دو سال کی جیل کے بعد ضمانت پر باہر تھے ۔ان کے بیٹے راہل کوٹھاری اب بھی جیل میں ہیں۔کاروبار کی دنیا مین کوٹھاری کو‘پین کنگ’ کے نام سے جانا جاتا ہے ۔انہوں نے اپنے روٹومیک قلم کے کاروبار کو 38ممالک تک وسعت دی تھی۔قلم کی دنیا میں ان کے دبدبے کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سلمان خان، روینہ ٹنڈن جیسے سوپر اسٹار روٹومیک قلم کے برانڈ ایمبیسڈر تھے ۔