پیوش گوئل کے بیان سے کے سی آر کا اصلی چہرہ بے نقاب : محمد علی شبیر

,

   

حیدرآباد۔ 24 مارچ (سیاست نیوز) کانگریس کے سینئر قائد اور رکن قانون ساز کونسل محمد علی شبیر نے کہا کہ مرکزی وزیر پیوش گوئل کے بیان سے ٹی آر ایس اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی بے نقاب ہوچکے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد علی شبیر نے کہا کہ دونوں پارٹیاں دکھاوے اور قوم کو گمراہ کرنے کیلئے بی جے پی پر تنقید کررہی ہیں جبکہ مرکزی وزیر نے دونوں کو دوست پارٹیاں قرار دیا۔ اس طرح کے سی آر کا حقیقی چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔ سکیولرازم کی آڑ میں ٹی آڑ ایس نے گزشتہ پانچ برسوں میں بی جے پی حکومت کے ہر فیصلے کی تائید کی۔ لوک سبھا انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے بی جے پی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ تلنگانہ اور آندھرا کے رائے دہندوں کو اِن ڈھونگی اور بی جے پی کی مددگار جماعتوں سے ہوشیار رہنا چاہئے۔ محمد علی شبیر نے چیف منسٹر کے سی آر سے مطالبہ کیا کہ وہ پیوش گوئل کے بیان پر وضاحت کریں۔ انہوں نے کے ٹی آر کے اس بیان کی مذمت کی جس میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 70 برسوں میں کانگریس نے ملک کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا۔