پیگاسس جاسوسی: سپریم کورٹ نے لوکور انکوائری کمیشن پر روک لگائی

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیگاسس جاسوسی تنازعہ کی تحقیقات کیلئے مغربی بنگال حکومت کی طرف سے تحقیقاتی کمیشن کے قیام پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے جمعہ کو اس کے کام پر روک لگا دی۔جسٹس این۔ وی رمنا اور جسٹس سوریہ کانت اور ہیما کوہلی کی بنچ نے ریاستی حکومت کے ذریعہ جسٹس مدن بی۔ لوکور کی صدارت میں تشکیل دیے گئے انکوائری کمیشن کے کام پر فوری طور پر روک لگادی۔ اس کے ساتھ ہی بنچ نے لوکور کمیشن کو نوٹس جاری کیا اور اس سے جواب طلب کیا۔ درخواست گزار رضاکار تنظیم گلوبل ولیج فاؤنڈیشن چیریٹیبل ٹرسٹ کی مفاد عامہ کی درخواست کا نوٹس لیتے ہوئے سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کیا۔ ایک این جی او نے سپریم کورٹ سے ریاستی حکومت کی طرف سے قائم کردہ کمیشن کے کام کاج پر فوری روک لگانے کی درخواست دائر کی تھی۔