پیگاسیس مسئلہ ، مودی کیخلاف ایف آئی آر کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست

   

نئی دہلی : سپریم کورٹ میں ایک تازہ درخواست داخل کی گئی ہے جس کے ذریعہ پیگاسیس معاملہ سے متعلق نیویارک ٹائمس میں سنسنی خیز انکشافات کے بعد اس کی خریداری کے مسئلہ پر وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کی گئی ہے اور عدالت سے ازخود کارروائی کرنے کی اپیل کی گئی۔ ایڈوکیٹ ایم ایل شرما نے یہ درخواست دائر کی۔