پی آئی اے طیارہ کی دو ماہ قبل آخری چیکنگ

   

اسلام آباد /کراچی ۔ /23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان انٹرنیشنل ایرلائینس نے ہفتہ کو کہا کہ حادثہ کا شکار ایربس A-320 کو آخری مرتبہ دو ماہ قبل باضابطہ چیکنگ سے گزارا گیا تھا اور حادثہ سے ایک روز قبل اس نے مسقط سے لاہور کیلئے اڑان بھری تھی ۔ شائد اسی بھروسے ازسرنو چیکنگ کے بغیر لاہور سے کراچی کیلئے فلائیٹ کی اجازت دیدی گئی جو مہنگی ثابت ہوئی ۔