پی ایس ایل وی سی 51،امیزان 1 کی الٹی گنتی شروع

   

حیدرآبادنیواسپیس انڈیا لمیٹیڈ کے پہلے تجارتی مشن میں اسروبرازیل کے امیزون 1اور دیگر 20سٹلائیٹس کو سری ہری کوٹہ سے 28فروری کو چھوڑے جانے کے سلسلہ میں الٹی گنتی کا آغاز آج صبح 8.54بجے ہوگیا ہے ۔ پی ایس ایل وی۔سی 51کا استعمال کرکے یہ سٹلائیٹس 28فروری کو 10.23بجے داغے جائیں گے ۔اسرو نے ایک ٹوئیٹ میں یہ بات بتائی۔ پی ایس ایل وی سی 51،این ایس آئی ایل کا پہلا تجارتی مشن ہوگا۔امیزون۔1اس مشن کا ابتدائی سٹلائیٹ ہے جو برازیل کا پہلا سٹلائیٹ مشن ہوگا۔یہ ہندوستان سے چھوڑاجائیگا۔ امیزون 1،نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسپیس ریسرچ(آئی این پی ای)کا پہلا زمین کا مشاہداتی سٹلائیٹ ہوگا۔ پی ایس ایل وی۔سی 51،پی ایس ایل وی کا 53واں مشن ہے ۔