پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کا گانہ جاری

   

دبئی ۔19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان سوپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں ہو گا جس کے لئے ابھی سے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور پی ایس ایل 4 کا ترانا بھی جاری کردیا گیا ہے۔’کھیل دیوانوں کا‘ نامی اس گانے کو معروف اداکار فواد خان اور ینگ دیسی نامی گلوکار نے آواز دی ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ فواد خان نے پی ایس ایل کا نغمہ گایا ہے کیونکہ اس سے قبل یہ ذمے داری معروف گلوکار علی ظفر انجام دیتے رہے ہیں۔