نئی دہلی : پاپلر فرنٹ آف انڈیا پر امتناع کے سلسلہ میں درج ایک کیس کے 8 ملزمین کو ضمانت عطا کرتے ہوئے دہلی کی ایک عدالت نے کہا کہ پولیس ان ملزمین کے خلاف معقول ثبوت پیش کرنے سے قاصر رہی ہے۔ انہیں 27 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اکٹوبر کے اوائل تک تہاڑ جیل میں تھے۔ ایڈیشنل سیشن جج سنجے کھنکوال نے کہا کہ ملزمین کو ان کے خلاف معقول ثبوت نہ ہونے کی بناء ضمانت دی جاسکتی ہے۔