پی ایف اکاؤنٹس یکم اپریل سے دو حصوں میں منقسم ہوں گے

   

نئی دہلی : موجودہ پراویڈنٹ فنڈ (پی ایف) کھاتے یکم اپریل سے 2 حصوں میں تقسیم کردیئے جانے کا امکان ہے۔ گزشتہ سال ستمبر میں حکومت نے نئے انکم ٹیکس قواعد لاگو کئے تھے جس کے تحت پی ایف کھاتے 2 حصوں میں بانٹے جائیں گے۔ اس اقدام سے مرکزی حکومت کو زائد از 2.5 لاکھ روپئے سالانہ کے ایمپلائی کنٹریبیوشنس کی آمدنی پر ٹیکس لگانے کا موقع حاصل ہوگا۔