نئی دہلی : مرکزی حکومت نے ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ (ای پی ایف) میں جمع ہونے والی رقومات 2.50 لاکھ روپئے سالانہ سے تجاوز کرنے پر ٹیکس عائد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ سرکاری ملازمین کیلئے یہ حد کچھ زیادہ یعنی 5 لاکھ روپئے رکھی گئی ہے۔ انکم ٹیکس کے نئے قواعد کے تحت پی ایف اکاؤنٹس کو امکان ہیکہ دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ایک قابل ٹیکس اور دوسرے ٹیکس سے مستثنیٰ رقومات والے کھاتے ۔ اس منصوبہ پر یکم ؍ اپریل 2022ء سے عملدرآمد کا امکان ہے۔ ای پی ایف او نے پہلے ہی شرح سود گھٹا دی ہے۔