پی ایل اے نے اروناچل کے نوجوان کو ہندوستان کے حوالے کیا

,

   

ایٹہ نگر :مرکزی وزیر قانون اور انصاف کرن رجیجو نے جمعرات کو کہا کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے اروناچل پردیش کے ایک نوجوان میرام ٹَیرون کو لاپتہ ہونے کے نو دن بعد ہندوستانی فوج کے حوالے کر دیا ہے ۔مسٹر رجیجو نے کہا کہ چین نے مناسب عمل(پروسیزر) پر کاربند رہتے ہوئے نوجوان کو ہندوستان کو سونپ دیا ہے ۔ اس عمل میں 17 سالہ میرام کا طبی معائنہ بھی شامل تھا۔اروناچل کے ضلع اپر سیانگ کے گاؤں جیدو کا ایک نوجوان میرام 18 جنوری کو چین کی سرحد سے متصل لُنگٹا جور علاقے سے اس وقت لاپتہ ہو گیا تھا، جب وہ اپنے ایک دوست کے ساتھ شکار پر گیا تھا۔اروناچل ویسٹ کے رکن پارلیمنٹ مسٹر رجیجو نے ٹویٹر پر لکھا،‘چین کی پی ایل اے نے اروناچل پردیش کے ایک نوجوان لڑکے میرام کو ہندوستانی فوج کے حوالے کر دیا ہے ۔