پی ایم ، امیت شاہ کو قتل کی دھمکی والے تصاویر وصول ہوئے

,

   

٭ بی جے پی کی رکن لوک سبھا پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اُسے ایسے لفافے وصول ہوئے جن میں وزیراعظم نریندر مودی ، وزیر داخلہ امیت شاہ اور دیگر قائدین کی تصویروں پر پن سے ضرب کا نشان لگایا گیا ہے ۔ پولیس نے کہا کہ انہوں نے لفافے ضبط کرلئے جس میں اردو میں تحریر کردہ خطوط بھی شامل ہیں ۔ پرگیہ نے کہا کہ یہ دشمنان ملک کی بہبود کیلئے کام کرنے والے لوگوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ پرگیہ بھوپال سے منتخب ایم پی ہیں اور مالیگاؤں بم دھماکے کیس کی ملزمہ بھی ہیں ۔ وہ شروع سے تنازعات میں گھری رہیں اور کئی بات انہوں نے بابائے قوم گاندھی جی پر ان کے قاتل ناتھورام گوڈسے کو ترجیح دیتے ہوئے محب وطن قرار دیا ۔