پی ایم سی بینک اسکام سے متاثر کھاتے داروں کی سربراہ پولیس ممبئی سے ملاقات

   

ممبئی ۔ 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) تقریباً400 حفاظت کنندہ جنہوں نے اپنے پیسے پنجاب اور مہاراشٹرا کوآپریٹیو بینک میں جمع کروائے تھے، پیر کے دن ممبئی کے پولیس کمشنر سنجے بروے سے ملے اور انہیں تفصیلات سے واقف کروایا کہ انہیں آر بی آئی کی جانب سے بعض تحدیدات گڑبڑ زدہ سرحدی علاقہ میں نافذ کرنے کے بعد ان مسائل کا سامنا ہے۔ پی ایم سی بینک کے ایک ڈپازیٹر ہربن سنگھ کے بموجب ملاقات دو گھنٹہ جاری رہی۔ ملاقات میں کمشنر نے ہم سب کو تیقن دیا کہ پولیس ہر ممکن مارروائی خاطیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے کے سلسلہ میں اور ڈپازٹ دہندوں کی رقم واپس حاصل کرنے کے سلسلہ میں کرے گی۔