پی اے سنگما کو خراج عقیدت پیش کیاگیا

   

نئی دہلی،یکم ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)لوک سبھا کے سابق صدر شیوراج پاٹل اور پارلیمنٹ کے کئی موجودہ اور سابق اراکین نے سابق لوک سبھا اسپیکر پی اے سنگما کو اتوار کو ان کی یوم پیدائش پر یاد کیا اور پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی ہال میں ان کی تصویر پر پھولوں کی مالا چڑھائی۔پروگرام میں موجود مہمان خصوصی کو مسٹر سنگما کی زندگی پر شائع کتابیں تحفہ میں دی گئیں۔