حیدرآباد 3 اگست : ( سیاست نیوز ) : کالوجی نارائن ہیلت یونیورسٹی نے ریاست میں پی جی ڈینٹل نشستوں پر داخلوں کیلئے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے ۔ نیٹ ایم ڈی ایس 2024 میں کوالیفائی امیدوار درخواست داخل کرنے کے اہل ہیں ۔ ایم ڈی ایس کورسیس میں کنوینر کوٹہ نشستوں پر اس نوٹیفیکیشن کے ذریعہ داخلہ دیا جائے گا ۔ تمام امیدوار 4 اگست کو صبح 8 بجے سے 8 اگست شام 5 بجے تک آن لائن میں درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے یونیورسٹی کے ویب سائٹ knruhs.telanagana.gov.in پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔۔ 2