پی وی این آر ایکسپریس وے 22 اپریل سے بند

   

شمس آباد ۔ 19 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : راجندر نگر کے علاقہ آرام گھر سے مہدی پٹنم جانے والے مسافرین کیلیے پی وی این آر ایکسپریس وے 22 اپریل سے بند کردیا جارہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ٹرافک سائبر آباد مسٹر وجئے کمار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 22 اپریل سے پی وی نرسمہا راؤ ایکسپریس وے کا مرمتی کام کا آغاز کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی لگادی جائے گی ۔ کام کی تکمیل کے بعد ایکسپریس وے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا ۔ انہوں نے مسافرین خاص کر جو حیدرآباد سے ایرپورٹ جانے والے ہیں انہیں ایکسپریس وے کے نیچے کے راستہ سے جانے کی اپیل کی اور ساتھ ہی وقت سے آدھا گھنٹہ قبل گھر سے ایرپورٹ روانہ ہونے کی خواہش کی کیوں کہ ایکسپریس وے بند ہونے سے ٹرافک کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے اور اس سلسلہ میں عوام کو تعاون کرنے کی بھی خواہش کی ۔۔