حیدرآباد ۔ 29 ۔ فروری(سیاست نیوز)مودی حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم پی وی نرسمہا راؤ کو بھارت رتن کے بعد پی وی نرسمہا راؤ کے خاندان کا جھکاؤ بی جے پی کی جانب دکھائی دے رہا ہے۔ مرکزی حکومت نے پی وی نرسمہا راؤ کو بھارت رتن کا اعزاز دیتے ہوئے تلنگانہ میں عوامی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پی وی نرسمہا راو کے فرزند پی وی پربھاکر راو عنقریب بی جے پی میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔ بی جے پی کے سرکردہ لیڈر بی ایل سنتوش سے پی وی پربھاکر راؤ کی ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں بی ایل سنتوش نے پربھاکر راؤ کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی اور انہیں لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے کا مشورہ دیا ۔ بی جے پی نرسمہا راؤ کے فرزند کو ملکاجگری سے امیدوار بنانے پر غور کر رہی ہے۔ 1