پی ٹی آئی کے 40 ارکان پارلیمنٹ واسمبلی کورونا سے متاثر

   

اسلام آباد۔پاکستان میں برسراقتدار پارٹی کے 40 اراکین پارلیمنٹ و اسمبلی کورونا وائرس کی زد میں آچکے ہیں۔جیونیوزکے مطابق برسراقتدارپارٹی کے اراکین پارلیمنٹ اور اسمبلی کو ملا کر مجموعی طور سے چالیس کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ دو کی اس وائرس سے موت ہوچکی ہے ۔پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ فروری میں سامنے آیا تھا۔ حال ہی میں ملک کے وزیرمملکت برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اس کی زد میں آئے تھے ۔ اس سے پہلے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر ریلوے بھی وائرس کی زد میں آچکے ہیں۔ کورونا سے متاثر ہونے والوں میں پی ٹی آئی کے پندرہ اراکین پارلیمنٹ، ایک سینیٹر، باقی اراکین اسمبلی ہیں۔نیشنل اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر، وزیر مملکت برائے ڈرگ کنٹرول شہریار خان آفریدی اور صوبہ سندھ کے گورنر عمران اسماعیل کو بھی کورونا ہوچکا ہے ۔