پی ڈی ایس چاول کی غیرمجاز منتقلی کے خلاف کارروائی

   

منچریال ۔29 اکتوبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پی ڈی ایس چاول (ارزاں فروشی ) 07 کنٹل کو ذریعہ آٹو AP28 A2383 مہاراشٹرا کے ضلع سرونچہ غیرمجاز طورپر منتقل کیا جارہاہے ۔ اسی دوران ٹاسک فورس پولیس رام گنڈم کمشنریٹ سی آئی مسٹر کمار سوامی ، اور ایس آئی سمّیا اور عملہ نے شاہراہ چنور ، جئے پور کراس روڈ کے پاس تنقیح کرتے ہوئے ضبط کرلیا اور آٹو ڈرائیور کے علاوہ منتقلی میں ملوث کنکیا ، اور دُرگیا ساکن این ٹی آر نگر ، منچریال کو حراست میں لے لیا۔ کمشنر پولیس رام گنڈم مسٹر وی ستیہ نارائنا ، پی ڈی ایس چاول کی غیرمجاز منتقلی کو روکنے اور ضبط کرنے پر ٹاسک فورس اور عملہ کی ستائش کی ۔